Breaking news

کورونا وائرس:کیا کورونا وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے

چین میں ایک بار پھر کورونا کا انفیکشن بڑھ رہا ہے ،کووڈ نے  چین میں ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے۔ اس سے بھی زیادہ مشکل یہ ہے کہ وہاں کورونا انفیکشن اب تک سب سے تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کووڈ کے تقریباً 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے تھے اور اب یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا انفیکشن اپنے عروج پر پہنچ سکتا ہے۔

کورونا وائرس:تازہ خبریں
کورونا وائرس:کیا کورونا وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے

چینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے چند ماہ میں ملک میں 19 سے 800 ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ کئی ماہرین یہ خدشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ چین کی تقریباً 60 فیصد آبادی کورونا کی اس لہر سے متاثر ہو سکتی ہے۔ امریکی میڈیا ادارے این پی آر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے 90 دنوں میں زمین کی 10 

فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہو سکتی ہے

یہی نہیں بلکہ چین کو آگے کورونا کی اور 3 لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چین میں کورونا کی نئی لہر کے بارے میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ نئی بحران پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیے۔ جیسا کہ 3 سال پہلے اوہان میں پھیلنے والی وبا نے پوری دنیا کو ٹھپ کر دیا تھا۔چین میں جو ہوتا ہے وہ ضروری نہیں کہ وہ بس چین تک منحصر ر ہے۔

اس مضمون کے مطابق چین کیلئے یہ بحران اور بھی بڑا ہونے والا ہے۔کیونکہ وہاں 60 سے زیادہ عمر کی آبادی کے صرف 69% لوگوں نے ہی بوسٹر ڈوز لیا ہے ،80 سال سے زیادہ عمر والوں میں تو بوسٹر ڈوز لینے والوں کی تعداد اور بھی کم ہے۔ اور یہ وہ لوگ ہیں جو اومیکرون کے لہر سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں ۔ چین سے جو رپورٹ سامنے آرہے ہیں اس سے یہ اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ وہاں موت کی فیصد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

چارلس سوبھراج:تہاڑ جیل توڑنے سے لے کر نیپال جانے تک 

ریاضی کے ماہرین کے مطابق نئے سال کے آغاز تک 10 لاکھ لوگوں کی موت کورونا کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔چین کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کورونا سے صرف 5242 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لیکن ماہرین کا اندازہ ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے،ایسے میں یہ تشویش اور بڑھ جاتی ہے کہ کیا اس کا اثر ایک بار پھر دنیا پر ہوگا۔ خاص طور پر انڈیا پر کیا اثر ہونے والا ہے۔ چین کے علاہ جاپان، کوریا،امریکہ اور برازیل میں بھی کورونا کی لہر کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے، دنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے لہر کی وجہ سے انڈیا نے بھی سارے صوبوں کو آدیش جاری کردیا ہے ،وہیں امریکہ نے بھی اس کی وجہ سے بے چینی کا اظہار کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے