![]() |
| Healthy Diet:صحت مند غذا:جانیے WHO کے مطابق کیا ہیں اچھی خوراک |
کیا آپ جانتے ہیں کہ صحت مند غذا کیا ہے HealthyDiet ؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) نے متوازن غذا کے حوالے سے مکمل تفصیلات بتا دی ہیں۔ WHO نے لکھا ہے کہ اگر صحت مند غذا لی جائے تو انسان کو زندگی میں غذائی قلت سے نہیں لڑنا پڑتا۔ یہی نہیں اچھی خوراک لینے سے ذیابیطس، دل کےامراض اور کینسر جیسی کئی بیماریوں سے(noncommunicable diseases) بچا جا سکتا ہے۔
WHO کا کہنا ہے کہ غیر صحت مند غذا اور جسمانی
سرگرمی کی کمی کے باعث ہر سال لاکھوں افراد کو کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے دنیا کو صحت مند غذا کی ضرورت ہے۔ صحت مند غذا کی ضرورت بچے کی پیدائش اور ماں کے دودھ سے شروع ہوتی ہے۔ جانئے عمر کے مطابق خوراک کیسی ہونی چاہیے۔
صحت مند غذا کیا ہے؟
یہ غذائیں بہترین خوراک ہیں، انکا استعمال زیادہ کریں: پھل، سبزیاں، دال، پھلیاں، گری دار میوے اور سارا اناج (غیر تیار شدہ مکئی، جو، باجرا، گندم، براؤن چاول یعنی جس کا صرف چھلکا اترا ہو)۔ شہر میں لوگ عموماً پراسیس شدہ ٘چاول کھاتے ہیں جو کہ صحت مند غذا نہیں ہے۔ کم از کم 400 گرام پھل اور سبزیاں (سوائے آلو کے) جن میں کم از کم پانچ قسم کی پروٹین ہوتی ہے۔ جتنی بھی توانائی لی جائے اس میں چینی 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ چربی کل توانائی کے 30 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ غیر سیر شدہ چربی کا استعمال مثالی خوراک ہے۔اس میں مچھلی، مَگَر ناشپاتی،(avocado)گری دار میوے، سورج مکھی، سویا بین، کینولا (canola) یعنی تِل کا تیل اور زیتون کے تیل پر مشتمل ہے۔
صحت مند غذا کے فوائد )benefits of healthyDiet (
- جسم کو توانائی ملتی ہے۔
- جسم کے ریشے بنتے ہیں۔
- بیماریوں سے بچا جاتا ہے۔
- جسمانی سرگرمیاں آسانی سے جاری رہتی ہیں۔
غیر صحت مند غذا کیاہے؟
یہ غذائیں صحت مند نہیں ہیں اس لیے ان کا استعمال کم کریں: چکنائی والا گوشت، مکھن، کھجور اور ناریل کا تیل،کریم، پنیر، گھی، اسنیکس، پیزا، بسکٹ، پہلے سے پیک شدہ کھانا وغیرہ بالکل بھی استعمال نہ کریں۔ غیر سیر شدہ چربی(trans fat)جو گوشت میں ہوتی ہے، توانائی کی کل مقدار کے ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ پانچ گرام سے کم نمک کا مطلب ہے کہ روزانہ ایک چائے کے چمچ سے کم نمک کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس 5 گرام نمک میں دو گرام آیوڈین ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
disclaimer: یہ ٹوٹکے اور تجاویز صرف عام معلومات کے لیے ہیں۔ ان کو کسی بھی ڈاکٹر یا طبی پیشہ ور کے مشورے کے طور پر نہ لیں۔ بیماری یا انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
.jpg)
1 تبصرے
صحت مند غذا کے بارے میں بہت اہم معلومات ہے
جواب دیںحذف کریں